یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

جمعہ 20 جون 2014 18:31

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا،پٹرول ایک روپے اٹھاسی پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول ایک روپے اٹھاسی پیسے فی لٹر اور ہائی اوکٹین دو روپے پینتالیس پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے بیس پیسے،،مٹی کا تیل ایک روپے چھیاسی پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے دس پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔