امریکی سکالروں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان میں پاکستان کی جانب سے طالبان کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن کی حمائیت کردی

پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ایک شاندار اقدام ہے، ہم پاکستان کی انتہا پسندی کیخلاف ان کوششوں کی بھرپور حامی ہیں اور انہیں سراہتے ہیں،متعدد امریکی تھینک ٹینکس

جمعہ 20 جون 2014 19:10

امریکی سکالروں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان میں پاکستان کی جانب سے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) امریکی سکالروں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان میں پاکستان کی جانب سے طالبان کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو اپنی تمام تر توجہ پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث لوگوں پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد امریکی تھینک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے امریکی ادیبوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو سنگین داخلی سلامتی کے چیلنجز درپیش ہیں جس کی تازہ مثال کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حالیہ دہشتگردانہ حملہ ہے پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ایک شاندار اقدام ہے اور ہم پاکستان کی انتہا پسندی کیخلاف ان کوششوں کی بھرپور حامی ہیں اور انہیں سراہتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور خفیہ ادارے کو چاہیے کہ وہ اس آپریشن کا نشانہ ان لوگوں کو نہ بنائیں جو کہ معصوم شہریوں اور ان کی املاک پر دہشتگردانہ حملے کررہے ہیں مشترکہ بیان جاری کرنیوالوں میں سیٹمون سنٹر سے مائیکل کریبون ، کارینگی انڈومنٹ چارج کورش ، پروکنگ انسٹی ٹیوشن سے سٹیفن بی کوہن اور کونسل آف فارن ریلیشن سے ڈینیل مارکی اور دیگر شامل تھے ۔