سرگودھا ،شہریوں نے ایلیٹ فورس کے جوان کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

جمعہ 20 جون 2014 19:53

سرگودھا ،شہریوں نے ایلیٹ فورس کے جوان کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) شہریوں نے ایلیٹ فورس کے جوان کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات 10 بجے صراف کی دکان پر کام کرنیوالا ٹوانہ پارک کا رہائشی محمد عثمان جب اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل پر مسلح افراد نے اس کو روک لیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر مارنا پیٹنا شروع کردیا اسی اثناء عثمان نے عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے موٹر سائیکل کی چابی نکال کر ویرانے میں پھینک دی اور خود شور مچاتا ہوا بھاگ گیا جس پر اہل محلہ اکٹھا ہوگئے اور انہوں نے دونوں ملزمان کا تعاقب شروع کیا موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہونے پر وہ موٹر سائیکل کو دھکا لگا کر لائنوں کی طرف سے نکلنا چاہا رہے تھے کہ اہل محلہ نے ان کو پکڑ کر ان کی دھلائی کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر انہوں نے ملزمان کو کرلیا ملزمان کی تلاش کے دوران پتہ چلا کہ محمد ریاض ڈکیتی کرنیوالا ایلیٹ فورس کا سپاہی ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی اکرام‘ وقاص ‘بابر اور اکرام بھی اس کے ہمراہ تھے‘ جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف دفعات 365,576,511 کے تحت مقدمہ نمبری 288 درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔