ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ‘ پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی آمد رفت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

جمعہ 20 جون 2014 21:29

ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ‘ پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی ..

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت دریا خان ڈیرہ پل پر پنجاب پولیس چیک پوسٹ نے کڑی چیکنگ شروع کردی جبکہ آنے جانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور بغیر شناخت کے کسی بھی شخص کو پنجاب داخل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے دریائی راستوں پر بھی دریائی چیک پوسٹوں کے اہلکار الرٹ ہیں جبکہ پنجاب داخل ہونے والی وہیکلز کی بھی مکمل آمد و رفت ریکارڈ کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ تمام کرایہ داروں کا مکمل ڈیٹا اور ایک ایک مقیم شخص کی رجسٹریشن مقامی پولیس اسٹیشن میں کی جائے گی جبکہ پنجاب منتقل ہونے والے دوسرے صوبوں کے افراد کی مکمل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق دینی مدارس میں مقیم طالب علموں کی مانیٹرنگ اور ان کا ریکارڈ بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :