لاہور‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل سے کیمپ جیل منتقل

جمعہ 20 جون 2014 21:31

لاہور‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکزی کردار گلو بٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل سے کیمپ جیل منتقل کردیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو جمعہ کے روز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے کیمپ جیل میں منتقل کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسری جیل میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بھی قید ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل گلوبٹ کو عدالت پیشی کے دوران وکلاء اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :