پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

جمعہ 20 جون 2014 23:12

پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ، کیویز کے خلاف ایک ٹی 20میچ کا اضافہ جبکہ کینگروز کے خلاف تاریخوں کی تبدیلی کی گئی ۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک ٹی 20میچ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تاریخوں کی تبدیلی کی گئی ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی شاہین کیویز کے خلاف سیریز کا آغاز 9نومبر سے پہلے ٹیسٹ میچ سے کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20میچ کی بجائے 2ٹی 20 میچز شامل کر دیئے گئے ہیں۔ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں 2ٹی ٹونٹی سمیت 3ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز شامل ہیں۔ ادھر آسٹریلیا کے خلاف سیریز شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز دبئی میں واحد ٹی 20میچ سے شروع ہو گی۔ پاک آسٹریلیا سیریز میں پہلا ون ڈے 5کی بجائے 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 8 کی بجائے 10اکتوبر اور تیسرا 10کی بجائے 12اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا پہلا ٹیسٹ 22اور دوسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :