خیبرایجنسی میں گھرمیں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل، باپ اور بیٹی زخمی

ہفتہ 21 جون 2014 12:14

خیبرایجنسی میں گھرمیں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل، باپ اور بیٹی زخمی

جمرود(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) جمرود میں گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق جب کہ باپ اوردوسری بیٹی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقے ملا گوری میں نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں اوربیٹی جاں بحق جب کہ باپ اور دوسری بیٹی زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے