آن لائن جنسی مواد کی تلاش میں بھارتی شہر بازی لے گئے

ہفتہ 21 جون 2014 14:01

آن لائن جنسی مواد کی تلاش میں بھارتی شہر بازی لے گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء)آن لائن جنسی مواد کی تلاش میں بھارتی شہر بازی لے گئے۔ پہلے دس میں سے سات شہر بھارت کے ہیں،پاکستان کا صرف ایک شہر لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔ گوگل نے 2011میں جنسی مواد کی تلاش کی سب سے زیادہ ہٹ پاکستان سے وصول کیں۔بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق اس فہرست کے پہلے دس میں سے سات شہر بھارت کے ہیں جو انٹرنیٹ میں اخلاق باختہ مواد کی تلاش میں شامل ہیں۔

2011میں گوگل سرچ انجن پر سات بھارتی شہروں میں ”جنسی“ سوال خاص طور پر مقبول رہا جس نے دنیا کے ٹاپ 10میں ان شہروں کو شامل کردیا۔ لکھنواور کولکتہ جو اپنی اعلی ثقافتی اقدار پر فخر کرتے ہیں اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔پوناپانچویں،نئی دہلی چھٹے،بنگلورساتویں،چنائی آٹھویں اور ممبئی نویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

گوگل پرجنسی مواد کی تلاش میں پہلے دس شہروں میں صرف تین غیر بھارتی شہر ہیں جن میں کولمبو پہلے نمبر پر، پاکستان کا شہر لاہور چوتھے اور ہنوئی دسویں نمبر پر ہے۔

جنسی مواد کی تلاش میں پہلے ٹاپ 10شہرایشیاکے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز نے 2011میں جنسی مواد کی تلاش کی سب سے زیادہ ہٹ پاکستان سے وصول کیں،پاکستان2010میں بھی سرفہرست تھا۔ 2011میں بھارت اور پاکستان میں جس اصطلاح کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ"How to kiss" تھا۔