وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن واقع میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ، آئی جی پنجاب نے معذرت کرلی

ہفتہ 21 جون 2014 15:49

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن واقع میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن واقع میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے معذرت کرلی ، اہلکاروں نے گولیاں حکم پر چلائیں تھیں آئی جی کا جواب ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر سپیشل برانچ متحرک ہوگئی تھیں اور تحقیقات بھی شروع کیں جس میں شہباز شریف نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے انہیں گرفتار کیاجائے جس پر ہفتہ کے روز آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کرسکتے کیونکہ ان پولیس اہلکاروں نے کسی کے حکم پر گولیاں چلائی تھیں اور بغیر حکم کے پولیس اہلکار کسی پر گولیاں نہیں چلا سکتے اس لئے وہ ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کرسکتے دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات بھی مکمل ہونے والی ہیں او فوٹیج بھی چیلنز سے مانگ لی گئی ہیں تاکہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کی تصدیق کی جاسکے جبکہ لسٹیں بھی تیار کرکے رپورٹ بنائی جارہی ہے جس میں انکشافات ہوئے ہیں کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی سول کے گن مینوں کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔