میں نے اور اوباما نے قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے قبل انتہائی کم اجرت پر ملازمت کی تھی‘ مشعل اوباما

ہفتہ 21 جون 2014 16:55

میں نے اور اوباما نے قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے قبل انتہائی کم اجرت ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے قانون کی ڈگریاں حاصل کرنے سے قبل انتہائی کم اجرت پر ملازمت کی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خاتون اول نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر باراک اوباما نے قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے قبل باسکن رینز میں آئسکریم بھری اور پینٹر کا کام بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں کام انہوں نے انتہائی کم اجرت پر کئے جبکہ مشعل کا کہنا تھا کہ خود انہوں نے کتابوں کی جلد سازی کا کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو اس کی پسند کا کام ضرور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کیلئے بھی یہی چاہتی ہیں کہ وہ جائیں اور ملازمت کریں اور اس کیلئے ضروری نہیں کہ انہیں بھاری معاوضہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہترین تجربات ضرور کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے آپ کامیاب زندگی گزارسکتے ہیں۔