حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، طاہر القادری قوم کو تقسیم کر ناچاہتے ہیں، پرویز رشید

ہفتہ 21 جون 2014 20:05

حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، طاہر القادری قوم کو تقسیم کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے طاہر القادری قوم کو تقسیم کر ناچاہتے ہیں طاہر القادری پنجاب بینک میں لوٹ مار پر خاموش رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری دہشتگردی کیخلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں طاہر القادری شمالی وزیرستان آپریشن اور جمہوریت کیخلاف سازش کر رہے ہیں اور دہشتگردوں کیلئے سازگار فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم طاہر القادری گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ طاہر القادری پنجاب بینک میں لوٹ مار پر خاموش رہے کیونکہ پنجاب بینک اور این آئی سی ایل لوٹنے والے طاہر القادری کے اتحادی تھے پرویز رشید نے کہاکہ طاہر القادری جانتے ہیں کہ وہ جمہوری نظام میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ طاہر القادری احتجاجی سیاست کے ذریعے ضرب عضب کو ناکام کرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :