دنیا بھر میں 418 ڈرون طیارے حادثات کا شکار ہوئے،امریکی اخبار

ہفتہ 21 جون 2014 20:28

دنیا بھر میں 418 ڈرون طیارے حادثات کا شکار ہوئے،امریکی اخبار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) امریکی اخبار نے کہاہے کہ تباہی پھیلانے والے ڈرونز طیارے خود تباہی کا شکار رہے۔ نائن الیون سے2013 تک دنیا بھر میں چار سو اٹھارہ ڈرونز مختلف حادثات کا شکار ہوئے۔ چھ طیارے پاکستان میں تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈرونز کی تباہی کی تحقیقات سے متعلق پچاس ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ کے حوالے سے امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ 2000سے 2013کے درمیان چار سو سے زائد ملٹری ڈرونز کھیتوں، مکانوں، رن ویز، ہائی ویز پر گر کر تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون دوران پرواز ائیر فورس سی ون تھرٹی ہرکولیس ٹرانسپورٹ پلین سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ چار سو اٹھارہ میں سے سرسٹھ ڈرونز افغانستان میں، اکتالیس عراق میں، چھ پاکستان میں اور سینتالیس تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی سے ان کا تحفظ اور معتبریت مشکوک ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :