لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ ہونے والی بارش سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 21 جون 2014 22:24

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ ہونے والی بارش ..

لاہور/فیصل آباد/جھنگ/گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،بد ترین لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ منچلے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ،تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ۔

پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر میں جل تھل ہو گیا ۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جسکے بعد کئی دنوں سے جاری جھلسا دینے والی گرمی کا شکار عوام گھروں ‘ پلازوں او ر دفاتر کی چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ منچلے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔

(جاری ہے)

تیز ہواؤں اور بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو سرکل کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔فیصل آباد اور جھنگ میں پہلے تیز آندھی نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ دیر بعد ہی تیز بارش شروع ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بارش سے لطف اٹھایا۔

قصور اس کے گردو نواح میں بھی موسلادھار بارش نے شہر کو جل تھل کردیا۔ لیہ اور اس کے گرد ونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرات کم ہو کر 37سینٹی گریڈ ہو گیا ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے ۔گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی تیز آندھی نے پورے شہرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خراب موسم کے باعث فضائی آپریشن میں بھی مشکلات درپیش رہیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 306کو خراب موسم کے باعث واپس کراچی بھجوا دیا گیا ۔اسلامآباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 657کو بھی لاہور آنے سے روکدیا گیا جبکہ ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 684کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :