امریکہ، شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان ،مکھیوں کے تحفظ کے لیے چھ ماہ کے اندر حکمتِ عملی تیار کی جائے، صدر ابامہ کی ہدایت

ہفتہ 21 جون 2014 23:05

امریکہ، شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) امریکہ نے شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ا ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (ای پی اے) اور زراعت کے شعبے کے ماہرین اس مہم کی نگرانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کے ذریعے شہد کی مکھیوں کی نئی آماجگاہوں پر80 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔گذشتہ سرما میں امریکہ میں شہد کی مکھیوں کی افزائش میں 23 فیصد کم ہوئی تھی۔

شہد کی مکھیوں کی افزائش میں کمی کی بڑی وجہ قدرتی خوراک کی کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے مطابق شہد کی مکھیاں امریکہ کی زرعی فصلوں کو 15 ارب ڈالر مالیت کا فائدہ پہنچاتی ہیں۔امریکہ میں شہد کی مکھیوں میں سی سی ڈی یعنی کولونی کولیپس ڈس آرڈر بیماری آ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اچانک غائب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ چند ماحولیاتی گروہوں نے صدر براک اوباما پر شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے براہِ راست عمل نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔

ماحولیات کے لیے کام کرنے والے ادارے کے صدر نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔دوسری جانب صدر براک اوباما نے ای پی اے اور زرعی شعبے کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے چھ ماہ کے اندر حکمتِ عملی تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :