خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشتگرد ہلاک

منگل 24 جون 2014 11:26

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے راج گل میں جیٹ طیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں 5 روز بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا رک گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :