میران شاہ سے بھاگا ہوا دہشت گرد جنگجو اسلام آباد سے گرفتار

بدھ 25 جون 2014 14:14

میران شاہ سے بھاگا ہوا دہشت گرد جنگجو اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) حساس اداروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں اور پولیس نے اسلام آباد کے علاقے کاروات میں مشترکہ آپریشن اور خفیہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران میران شاہ سے بھاگا ہوا دہشت گرد جنگجو طیب عف پاگل گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گرد جنگجو طیب عرف پاگل دہشت گردی کے کیسز میں مطلوب تھا۔ جنگجو طیب نے میران شاہ سے تربیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :