کینیڈین شہری کا انقلاب ایک دن کی سختی بھی برداشت نہیں کرسکا ۔سکندرشاہ

بدھ 25 جون 2014 19:22

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ کینیڈین شہری کا انقلاب ایک دن کی سختی بھی برداشت نہیں کرسکا یہ انقلاب پانی کا بلبلہ ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں کینیڈین شہری پورے نظام کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ ہمدردی پر حیرت ہے غریبوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والے غریبوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے پاکستان میں ہر قیمت پر امن چاہتے ہیں غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے کینیڈین شہری ملک میں افراتفری پھیلانے کے لئے پاک فوج کا نام استعمال نہ کریں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے قہر کی گرمی پڑ رہی ہے متاثرین شمالی وزیرستان ایسی سخت گرمی میں بیٹھے ہیں شمالی وزیرستان کے عوام کا اس بے سرو سامانی کے عالم میں بیٹھنا انسانیت کی توہین ہے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار خاموش کیوں ہیں این جی اوز متاثرین کی مدد کے لئے کام کیوں نہیں کررہی آپریشن کی رٹ لگانے والے بے گھر افراد کی رہائش کا انتظام کیوں نہیں کرہے ہیں صورتحال یہی رہی تو ملک بغاوت کی طرف جائے گا خانہ جنگی سے ملک ک بچانے کے لئے لاھور ،کراچی اور قبائلی ہر سطح کے شہری کو پاکستانی سمجھنا ہوگا قبائل اور چھوٹے شہروں میں رہنے والے بھی محب وطن ہیں ان کے ساتھ مجرمانہ سلوک نہ کیا جائے رمضان المبارک میں رمضان آرڈیننس کا احترام ہر ہر شہری پر لازم ہے آرڈیننس پر عمل درآمد نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خور مافیا نے مہنگائی میں از خود اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے خوردونوش کی اشیاء عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیانہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج سے محبت کرتی ہے پاک فوج کینیڈین شہری کی نہیں 20کروڑ عوام کی ہے کینیڈین شہری خود ساختہ فوج کو سیاست میں الجھانا چاہتے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا سیاسی یتیم ملک کو غیر مستحکم کرنے سے باز آجائیں ملکی معیشت پہلے ہی بہت کمزور ہے کمزور معیشت کو مزید اپاہج نہ بنایا جائے اس موقع پر مولانا عبدالرحمٰن چاند ،کلیم اللہ قائم خانی ، حاجی کریم بخش بلوچ ، حاجی ذیشان قائم خانی،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبواور علامہ علی محمد کمبوہ و دیگربھی موجود تھے ۔