پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کےرمضان پیکیج کی منظوری دے دی

جمعرات 26 جون 2014 11:35

پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کےرمضان پیکیج کی منظوری دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کے لئے 5 ارب روپے کے خصوصی رمضان پیکیج کی حتمی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے موقع پر صوبے کے عوام کے لیئے 5 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی حتمی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ رمضان بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے موقع پر صوبے بھر میں 346 رمضان بازار لگائے جائیں گے ان رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا 310 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ چینی، گھی، انڈے اور مرغی کے گوشت سمیت درجنوں اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں سستی ملیں گہ۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 2 ہزار مدنی دسترخوان کےانتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ مستحق افراد سحر اور افطار کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :