فلم ’’ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلز‘‘کا نیا ٹریلر چھا گیا

بچوں اور بڑوں کا دل لبھانے والی فلم 8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 26 جون 2014 12:38

فلم ’’ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلز‘‘کا نیا ٹریلر چھا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلرآتے ہی چھاگیا ،، فلم 8 اگست کو ریلیزہوگی۔

(جاری ہے)

ننجا ٹرٹلز کے شوقین اب ہوجائیں تیارکیونکہ مشہور زمانہ کارٹون ننجا ٹرٹلز نے اب فلمی کرداروں کاروپ دھار لیاہے،ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلز کا نیاٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ، فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھاہے،اس آفت کا مقابلہ کرنے سپر ہیروزاپنے ایکشن کا جادو جگانے منظر عام پر آتے ہیں،بچوں اور بڑوں سب کا دل لبھانے ایکشن سے بھر پور فلم آٹھ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :