ہالی ووڈ کے اسٹار براڈ پٹ اب ایک فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئینگے،ایکشن سے بھرپور فلم 14 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی

جمعرات 26 جون 2014 12:40

ہالی ووڈ کے اسٹار براڈ پٹ اب ایک فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئینگے،ایکشن ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ہالی ووڈ کے اسٹار براڈ پٹ اب ایک فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئینگے کیونکہ دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم فیوری کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیوڈ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جہاں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقت کرتا دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ہالی ووڈ اسٹار براڈ پٹ وارڈیڈی نامی کمانڈر کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں شیا لابیوف، لوگن لرمن، مائیکل پینا، جان برنتھل، اسکاٹ ایسٹ ووڈاوربریڈ ولیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ بل بلاک کی پروڈکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم 14 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :