ہالی ووڈ فلم’’ گارڈیئنز آف دی گلیکسی‘‘یکم اگست کو ریلیز ہو گی

جمعرات 26 جون 2014 12:42

ہالی ووڈ فلم’’ گارڈیئنز آف دی گلیکسی‘‘یکم اگست کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ہالی ووڈ فلم ’’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘‘یکم اگست کو ریلیز ہوگی۔مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،تھرلر اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے،فلم کے سنسنی خیز مناظر دیکھنے والے پر سحر طاری کردیں گے۔مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یکم اگست کو تہلکہ مچائے گی۔