کراچی میں تمام غیر ملکی سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود کردیں،وزارت خارجہ

جمعرات 26 جون 2014 13:50

کراچی میں تمام غیر ملکی سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود کردیں،وزارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) وزارت خارجہ نے سفارتکاروں اور غیرملکی اداروں کو کراچی میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے کراچی کیمپ آفس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سفارتکار، غیر ملکی تنظیمیں اور تجارتی مشنز کے حکام اپنی حفاظت کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور شہر کے بڑے شاپنگ سینٹرز جانے سے بھی گریز کریں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانوں، ڈپٹی ہائی کمشنروں اورعالمی تنظیموں کے اہلکار وزارت خارجہ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :