سید نئیر حسین بخاری و صابر علی بلوچ کا مخدوم امین فہیم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

جمعرات 26 جون 2014 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم نوید الزماں کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی مخدوم امین فہیم سے انکے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورپسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔(امین)