پیرمحل ‘تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جماعت الدعوۃ کے کارکن کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر موٹرسائیکل نقدی موبائل فون چھین لیے۔

جمعرات 26 جون 2014 15:05

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جماعت الدعوۃ کے کارکن کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر موٹرسائیکل نقدی موبائل فون چھین لیے تفصیل کے مطابق جماعت الدعوۃ پیرمحل کا کارکن کاشف ولد حق نواز مرکزسے کام کاج کے لیے موٹرسائیکل نمبرTSK-3983پر سوار جارہا تھا کہ آرا مارکیٹ کے قریب تین کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر کارکن کو یرغمال بناکر موٹرسائیکل نقدی ایک ہزار روپے اور دوعدد موبائل فون چھین لئے اور فرارہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :