الیکشن ٹربیونل کا این اے 125 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم

جمعرات 26 جون 2014 21:50

الیکشن ٹربیونل کا این اے 125 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر انگوٹھوں کی تصدیق کا ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے لاہور کے حلقہ این اے 125 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیدیا ہے اور 28 جون کو انکوائری کمیشن بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاوید رشید محبوبی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن کو ووٹوں کی تصدیق اور دیگر انکوائری معاملات بھی طے کرنا کا حکم دیا ہے۔

تحریک انصاف کے حامد خان کی جانب سے این اے 125 کے الیکشن میں دھاندلی اور جعلی ووٹوں کی شکایت کی تھی اور پورے حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کی استدعا کی گئی تھی اور یہ کیس لاہور سے فیصل آباد کے الیکشن ٹربیونل کو منتقل ہوا تھا جس پر مختصر فیصلہ سنایا گیا ۔ الیکشن ٹربیونل نے 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کے انگوٹھوں کی تصدیق کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :