رمضان المبارک کا احترام نہ کرنیوالے غیر مسلموں اور غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائیگا‘سعودی حکومت

جمعرات 26 جون 2014 21:50

رمضان المبارک کا احترام نہ کرنیوالے غیر مسلموں اور غیر ملکیوں کو ملک ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے احترام کے حوالے سے غیر مسلموں اور ملک میں آباد غیر ملکیوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔جس کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افرد غیر ملکی کو ملک بدر کردیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے دوران غیر مسلموں کے لئے احترام رمضان ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق غیر مسلموں پر عوامی مقامات پر کھانے، پینے اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔

وزارت داخلہ نے غیر مسلموں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ماہ کا احترام کرتے ہوئے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں ملک میں کام کرنے والے مزدور اور غیر ملکی سرمایہ داروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور لیبر قوانین کے مطابق ہی مزدوروں سے کام لیں، خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ملک بدر یا کنٹریکٹ منسوخ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی حکام نے خبردار کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے احترام سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کا معاہدہ ملازمت ختم کر کے اس توہین کے مرتکب کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور دوبارہ اس کے مملکت میں داخلے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :