پشاور کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 56 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 27 جون 2014 11:09

پشاور کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 56 مشکوک افراد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ریگی سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 56 مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے ریگی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے کم از کم 56 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 16 پستول، 4 کلاشنکوف، 5 رائفل اور 2 ریپیٹر برآمد کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 جون کو پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی کی سعودی عرب سے پشاور آنے والی پرواز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :