شام کی معروف اداکارہ سوزان سلمان راکٹ حملے میں ہلاک

جمعہ 27 جون 2014 14:16

شام کی معروف اداکارہ سوزان سلمان راکٹ حملے میں ہلاک

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) شام کے دارلحکومت میں معروف اداکارہ سوزان سلمان ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئیں۔ شامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی 31 سالہ معروف اداکارہ سوزان سلمان دارلحکومت دمشق کی القیمریہ کالونی میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوئیں۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت اداکارہ سوزان سلمان اپنے پڑوس میں دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ گھر کے باہر اچانک حملہ ہوگیا جس کے بعد اداکارہ نے اپنے گھر جانے کی کوشش کی لیکن سڑک پر ہونے والے دوسرے حملے میں سوزان ملک ماری گئیں۔

شام کی اداکارہ سوزان سلمان نے چند برس قبل ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کئے، ان کا آخری ڈرامہ ‘دمشق کا واقعہ’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :