پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ سری لنکا جانیکی سہولت ختم

جمعہ 27 جون 2014 18:51

پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ سری لنکا جانیکی سہولت ختم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) سری لنکا نے پاکستانیوں کے لیے بغیر ویزے سفر کی سہولت ختم کر دی ہے۔سری لنکا میں بڑھتے ہوئے سیاسی پناہ کے مقدمات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن حکومت نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا۔اس سے پہلے پاکستانی شہریوں کو سری لنکا آمد پر ویزا دیا جاتا تھا تاہم اب سری لنکا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی ویزے کے لیے ہائی کمیشن میں درخواست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :