با اثر وڈیرے نے گورنمنٹ اسکول پر قبضہ کر کے بلڈنگ مسمار کر دی، وڈیرے کے بیٹے کی اوطاق کا تعمیراتی کام جاری

جمعہ 27 جون 2014 21:42

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) با اثر وڈیرے کے بیٹے نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پر قبضہ کر کے اسکول کی بلڈنگ مسمار کر دی ،اسکول کی جگہ وڈیرے کے بیٹے کی اوطاق کا تعمیراتی کام جاری،اہل علاقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران وڈیرے کے بیٹے کے سامنے بے بس ،علاقے کے تین سو سے زائد بچوں کا مستقبل اور تدریسی عمل خطرے میں تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے پرائمری اسکول بشیر کالونی کی درسگاہ پر بااثر وڈیرے کے بیٹے نے قبضہ کر کے بلڈنگ کو مسمار کردیا تین سو بچوں کا مستقبل تاریک ھونے کا خطرہ لاحق انتظامیہ بااثر افراد کے سامنے بے بس ہوگئی با اثر وڈیرے چوہدری بشیر احمد وڑائچ کے بیٹے زولفقار وڑائچ اور اس کے ساتھی با اثر شخص مقصود آرائیں نے گرمیوں کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کی بلڈنگ کو مسمار کر کے اسکول کی جگہ اپنی اوطاق تعمیر کروانی شروع کردی علاقہ مکینوں کے درخواستوں کے باوجود انتظامیہ خواب خر گوش سے بیدار نہ ہو سکی اس موقع پر اہل علاقہ عابد علی ،محمد صادق،محمد اصغر ،لیاقت چاچڑ ،ودیگر نے میڈیا کو بتایا کے ڈھرکی کے بااثر وڈیرے کے بیٹے نے اسکول پر قبضہ کر کے اسکول کی بلڈنگ کو مسمار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسکول عملہ بھی با اثر وڈیرے کے بیٹے کے ساتھ قبضہ میں ملوث ہے اور انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا قردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسکول کی بلڈنگ 1998 میں تعمیر ہوئی تھی اور اس اسکول کے SMC چیئرمین محمد عابد آرائیں جو کہ 10 سال سے چئیر مین ہیں انہیں بھی بغیر کسی نوٹیفکیشن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ اسکول پر قبضہ کرنے والے زولفقار وڑائچ کو SMC چیئر مین بنا دیا گیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ ہیڈ ماسٹر مقصود احمد بھٹو بھی ان با اثر کے ساتھ قبضہ میں ملوث ہے علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وڈیرے کے بیٹے کے قبضے سے اسکول کا قبضہ ختم کروا کر بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔