انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسدخٹک اور معروف اداکارہ وینا ملک کی قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو

جمعہ 27 جون 2014 22:27

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسدخٹک اور معروف اداکارہ وینا ملک کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسد خان خٹک اور فلم وٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے اسد خان خٹک اور وینا ملک کو ان کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں کامیاب وخوشگوارازدواجی زندگی کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی بھرپورخدمت کی توفیق عطا فرمائے اورآپ کی صلاحیتیں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے وقف ہوں۔

اسد خٹک اور وینا ملک نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزا ز اور خوشی کی بات ہے کہ ہم آپ سے گفتگو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی ، ترقی وخوشحالی اور غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے آپ کی جدوجہد قابل تحسین ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک وقوم کیلئے آپ کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے ۔