سحر اور افطار کے اوقات جاننے کے لیے ٹویٹرکی افطاروسحراوقات سروس

ہفتہ 28 جون 2014 13:01

سحر اور افطار کے اوقات جاننے کے لیے ٹویٹرکی افطاروسحراوقات سروس

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے اپنے صارفین کے لیے رمضان المبارک میں اختتام اورافطارکی سہولت فراہم کردی، اب ٹویٹر صارفین رمضان المبارک میں اختتام سحر اور افطار کے اوقات معلوم کر سکیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق نئی سہولت کے تحت ٹویٹر اکاونٹ رکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے من پسند شہر میں اختتام سحر اور افطاری کا وقت معلوم کر سکے گا۔

(جاری ہے)

'ٹویٹرکی اس سروس سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمان استفادہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس ٹویٹرپر 74 ملین مسلمانوں نے ماہ صیام کے حوالے سے ٹویٹس کیں۔ کسی خاص موقع کی مناسبت سے اتنی بڑی تعداد میں ٹویٹس ایک ریکارڈ تھیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی یہی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس سال روزہ داروں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔