سری لنکا نے پاکستانیوں کے لئے بغیر ویزہ سفر کی سہولت ختم کردی

ہفتہ 28 جون 2014 14:04

سری لنکا نے پاکستانیوں کے لئے بغیر ویزہ سفر کی سہولت ختم کردی

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لئے بغیر ویزہ سفر کی سہولت ختم کردی ہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کو ویزہ سری لنکا پہنچ کرایئرپورٹ پر فراہم کردیا جاتا تھا اوریہ سہولت حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ختم کردی ہے اب اگر کوئی بھی پاکستانی سری لنکا سفر کرنا چاہتا ہے تو اسے اسلام آباد میں ہائی کمیشن میں درخواست دینا پڑے گی جب کہ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے اپنے فیصلے سے حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ حکومت پاکستان کے درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ حکومت چاہتی تھی کہ پاکستانیوں کی جانب سے سری لنکا میں سیاسی پناہ لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔واضح رہے کہ سری لنکا ان سارک ممالک میں شامل ہے جس نے شہریوں کو ایئرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت دے رکھی تھی جس کا مقصد سارک ممالک کے شہریوں کے آپس کے تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :