Live Updates

مطالبات منوانے کے لئے عمران خان کا راستہ طالبان جیسا ہے، رانا ثنااللہ

ہفتہ 28 جون 2014 17:27

مطالبات منوانے کے لئے عمران خان کا راستہ طالبان جیسا ہے، رانا ثنااللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے عمران خان کے 4 نکات کے بدلے میں اپنے 7 نکات پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپنے مطالبات منوانے کے لئےعمران خان کا راستہ کیا طالبان جیسا نہیں ہے جبکہ وہ لوگوں کو پھانسیاں دینا چاہتے ہیں،عمران خان بتائیں وہ اتنی پھانسیاں دے کر قوم کو کہاں لے جاناچاہتے ہیں کیونکہ ایک پھانسی تارا مسیح نے بھی دی تھی جس پر آج تک ساری قوم رو رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ ایک قومی لیڈر ہیں لٰہذا عمران قومی لیڈر کا کردار ادا کریں کیونکہ پھانسی دینے جیسے بیانات انہیں زیب نہیں دیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :