اداکارہ ثناء کی فلموں سے کنارہ کشی‘ ٹی وی میں مصروف ہوگئیں

ہفتہ 28 جون 2014 17:49

اداکارہ ثناء کی فلموں سے کنارہ کشی‘ ٹی وی میں مصروف ہوگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) اداکارہ ثناء فلموں کی بجائے ٹی وی میں مصروف ہوگئیں۔ فلمسٹار نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے ہی کیا تھا۔ ہدایتکار سید نور کی فلم ”سنگم“ کے ذریعے وہ فلمی دنیا میں داخل ہوئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے نامور ہیروئنز کی صف میں کھڑی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فلم ”پتر ہمایوں گجر دا‘ ریشماں‘ یہ دل آپ کا ہوا“ جیسی فلموں سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی جبکہ کچھ سالوں سے وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں اور ان دنوں ٹی وی پر توجہ دے رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب غیر معیاری فلموں میں اداکارہ کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔۔