رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے چار سوالات کے بدلے سات سوال پیش کر دیئے
ہفتہ 28 جون 2014 20:08
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کے 4سوالوں کے بدلے 7 سوالات پیش کر دیئے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 سوالوں کے جواب کے لئے دی گئی ایک ماہ کی مہلت ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا اور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ قوم اس تضاد کی وجہ جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پنکچروں والے 35 انتخابی حلقوں کے نمبر بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے الیکن ٹریبونل میں شکایات کا اندراج کرایا یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاقی حکومت کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں۔
خیبر پختوانخواہ میں وہ حکومت بنا کر بیٹھے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے امیدواروں میں الیکشن میں نہ ہونے کے برابر حصہ لیا۔(جاری ہے)
صرف ایک صوبے میں فرضی شکایات کی بنا ء پر باقی تین صوبوں کو سزا دینے کا کیا جواز ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں 10 لاکھ بندے جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ اب قوم کو یہ بھی بتائیں کہ ان 10لاکھ بندوں کی رائے بزور طاقت 19کروڑ 90لاکھ افراد کے اوپر کس قانون‘ آئین‘ اخلاقی اور جمہوری ضابطے کے تحت مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ مطالبات منوانے کے لئے کیا عمران خان اور طالبان میں مماثلت نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہاتھ لگانے والے کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دینے کا اعلان کیا۔
وہ کس قانون کے تحت پھانسی دیں گے؟ قوم کو بتائیں۔زمانہ جاہلیت اگر کوئی شودر ‘ برہمن کو ہاتھ لگا دیتا تھا تو اسے موت کی سزا دی جاتی تھی۔ کیا عمران خان اپنے لوگوں کو برہمن اور پوری قوم کو شودر سمجھتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو 2013ء کے الیکشن نے قومی لیڈر بنایا وہ قومی لیڈر کا کردار نبھانے کی بجائے اپنے ہاتھوں سے پھانسیاں دے کر تارا مسیح کا کردار کیوں اپنانا چاہتے ہیں؟ قوم جاننا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.