اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

پیر 30 جون 2014 12:13

اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3٫36 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یکم جون کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3٫36 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ یکم جون کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/227127#sthash.T893I843.dpuf

متعلقہ عنوان :