پیر محل، ایک شخص نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 30 جون 2014 17:24

پیر محل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) ایک شخص نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیل کے مطابق گاؤں 358گ ب کے 40سالہ غلام رسول ولد محمد بوٹا گجر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں دلبرداشتہ ہو تے ہوئے 12بور رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

متعلقہ تھانہ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی تھی ۔