اوکاڑہ ، طارق آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا ،ملزم فرار

پیر 30 جون 2014 17:50

اوکاڑہ ، طارق آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا ،ملزم ..

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) اوکاڑہ کے تھانہ راوی کی آبادی طارق آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا ملزم فرار تفصیلات کیمطابق طارق آباد تھانہ راوی کے علاوہ کے رہائشی طفیل نے اپنی بہن معراج بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم کو شک تھا کہ اس کی بہن کا کردار ٹھیک نہیں ملزم فرار ہو گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :