کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ،صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 48ہزار اور 10 گرام سونے کی قیمت 41ہزار روپے کی سطح پر آگئی

پیر 30 جون 2014 20:48

کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا جس کے باعث ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 49ہزار روپے سے کم ہوکر 48ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 42ہزار سے کم ہوکر 41ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1313ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی‘ حیدرآباد‘ لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 49ہزار 100روپے سے کم ہوکر 48ہزار 900روپے ہوگئی اسی طرح 171روپے کی نمایاں کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10گرام سونے کی قیمت 41ہزار 914روپے پر آگئی جبکہ 5روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :