Live Updates

پاکستان حالت جنگ میں ہے، عمران خان سے اپیل کرتے ہیں وہ شمالی وزیرستان میں فوج کی مدد کریں،اعتزاز احسن،اسلام آباد میں دس لاکھ افراد کو اکٹھا کرنے کے بجائے آئی ڈی پیز کی مدد کریں، احتجاج کی سیاست موخر کریں اور ملک کو خانہ جنگی میں مبتلا نہ کریں تاکہ مزید طالبان پیدا نہ ہوں اگر متاثرین مطمئن نہ ہوئے تو نیا مشرقی پاکستان بن جائے گا، حکومت میٹرو بس منصوبہ ختم کرے اور دس ارب روپیہ متاثرین کی بحالی کیلئے مختص کرے،سینٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر بحث

پیر 30 جون 2014 21:22

پاکستان حالت جنگ میں ہے، عمران خان سے اپیل کرتے ہیں وہ شمالی وزیرستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شمالی وزیرستان میں فوج کی مدد کریں اور اسلام آباد میں دس لاکھ افراد کو اکٹھا کرنے کے بجائے آئی ڈی پیز کی مدد کریں احتجاج کی سیاست موخر کریں اور ملک کو خانہ جنگی میں مبتلا نہ کریں۔

تاکہ مزید طالبان پیدا نہ ہوں اگر متاثرین مطمئن نہ ہوئے تو نیا مشرقی پاکستان بن جائیگا ، حکومت میٹرو بس منصوبہ ختم کرے اور دس ارب روپیہ متاثرین کی بحالی کیلئے مختص کرے۔ پیر کے روز سینٹ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بحث کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ اگر متاثرین شمالی وزیر ستان کی مدد ہوگی تو ہم جیت جائیں گے دھرنوں اور احتجاج کا پیسہ متاثرین کی مدد پر لگائیں۔

(جاری ہے)

میٹرو بس منصوبہ فوراً ختم کیا جائے اور آئی ڈی پیز کو حکومت رقم فراہم کرے۔ جنگی بنیادوں پر آئی ڈی پیز کی مدد کرے حکومت کو اس جنگ کا پتہ نہیں ہے پاکستان کی فوج اور قوم حالت جنگ میں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کو شمالی وزیرستان آپریشن میں مشترکہ طور پر فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔ عمران خان بھی حکومت اور اپوزیشن کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن سے ملک کی سلامتی و بقاء وابسطہ ہے۔ عمران خان سمیت سیاسی جماعتیں فوج کا ساتھ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات