وزیراعظم کا رواں ہفتے قومی سلامتی اجلاس بلانے کا فیصلہ
بدھ 2 جولائی 2014 11:25
اسلام آباداُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) تحفظ پاکستان بل 2014ء کی سینیٹ سے منظوری کے بعد آج قومی اسمبلی سے بھی منظوری لے لی جائے گی۔ جبکہ ملک کو امن عامہ کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون شکنی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حتمی فیصلہ کرنے کیلیے وزیراعظم نوازشریف نے رواں ہفتے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے. اہم اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں اورصوبائی حکومتوں کے سربراہان کو باور کرائیں گے کہ سینیٹ میں حکومت کی عددی اکثریت نہ ہونے کے باوجود تحفظ پاکستان بل کی منظوری بڑی کامیابی ہے۔
اب حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ کراچی میں امن عامہ کے دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن سمیت ملک بھر سے قانون شکن عناصر کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے دورہ لندن کے دوران نجی معالج سے عارضہ قلب کے حوالے سے تفصیلی چیک اپ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے انتہائی قریبی معتمد ین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ذریعے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے سامنے یہ تجویز بھی رکھیں گے کہ چونکہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے وقتی ضرورت کے تحت وزارت داخلہ کا قلمدان یا اضافی ذمہ داریاں عبدالقادر بلوچ کو سونپ دی جائیں۔
تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم رواں ہفتے کے اختتام یا آئندہ ہفتے کے آغاز پر ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے اورکراچی آپریشن کے سخت ترین مرحلے کی منظوری دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.