الجزائر کے گول کیپر نے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے انکار کردیا

بدھ 2 جولائی 2014 11:28

الجزائر کے گول کیپر نے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے انکار کردیا

پورٹو الیگرے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) الجزائر کے گول کیپر رئیس یم بولہی نے جرمنی سے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے صاف انکار کردیا، پری کوارٹر فائنل میں ٹیم کو اضافی وقت میں 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

رئیس نے کہاکہ مقابلہ جتنا بھی طول کھینچتا ہم کھیلنے کیلیے تیار تھے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، بات صرف اتنی سی ہے کہ اضافی وقت میں ہمیں 2گول پڑگئے، ہماری کارکردگی ویسے بھی بہت سے لوگوں کیلیے حیران کن تھی، جہاں تک بات روزے کی ہے تو یہ میرا اور میرے خدا کا معاملہ ہے میں نہیں سمجھتا کہ مجھے میڈیاکو جواب دینا چاہیے، رمضان کافی ذاتی بات ہے۔