اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الاؤنس میں 1250 روپے یومیہ اضافہ

بدھ 2 جولائی 2014 12:00

اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الاؤنس میں 1250 روپے یومیہ اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں175فیصد(1250روپے یومیہ) اضافہ کر دیا ہے جبکہ بجٹ میںچھوٹے ملازمین کے کنویننس الائونس میں محض پانچ فیصد اور تنخواہوں وپنشن میں دس فیصداضافہ کیا گیا ہے اور اسکا بھی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

فنانس ایکٹ2014کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں اضافہ کیلیے فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز کے ایکٹ 1974 کے سیکشن چارکی ذیلی شق ایک میں ترمیم منظورکروالی اوراب نافذ العمل فنانس ایکٹ2014میں یہ ترمیم شامل ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو چپکے سے نوازنے کیلیے اسے فنانس بل میں شامل کیا تھا تاکہ بجٹ کیساتھ ہی اسے منظور کروالیا جائے۔

فنانس ایکٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ترمیم کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملنے والاکنوینس الائونس ساڑھے سات سوروپے یومیہ سے بڑھاکردوہزار روپے یومیہ کردیاگیاہے۔اسکے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کوسیشن کے دوران ایک ہزارروپے یومیہ کے حساب سے ڈیلی الائونس بھی ملتاہے۔

متعلقہ عنوان :