چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے جانیکا امکان، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوچکا ہے،ذرائع

بدھ 2 جولائی 2014 13:07

چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو 5 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ باوثوق ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

2جولائی 2014ء“ کو بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا جائے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی طرف سے ناموں کے بھجوائے جانے کے بعد کیا جائے گا۔۔