الطاف حسین کا طاہرہ آصف کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 2 جولائی 2014 17:01

الطاف حسین کا طاہرہ آصف کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سالوں میں 3 ارکان اسمبلی شہید کئے جاچکے ایک کے بھی قاتل نہیں پکڑے گئے، انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں شریک پاک فوج کے افسران و جوانوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے لندن سیکریٹریٹ میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی سازش نہ کی جائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، طاہرہ آصف صرف ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ہی نہیں بلکہ ہم سب کی پیاری بہن تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 3 برسوں میں متحدہ کے 3 اراکین اسمبلی کو سفاک دہشت گردوں نے شہید کیا، ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے، الطاف حسین نے آپر یشن ضرب عضب میں مصروف مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سے غربت، افلاس، دہشت گردی اور بیروز گاری جیسے مسائل کا خاتمہ کرے۔