عالمی بینک کا خیبرپختونخواہ میں طبی سہولیات کے منصوبے کی مدت تین سال سے کم کرکے ایک برس کرنے کا فیصلہ
بدھ 2 جولائی 2014 18:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) عالمی بینک نے خیبرپختونخواہ میں طبی سہولیات کے منصوبے کی مدت تین سال سے کم کرکے ایک برس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں ہونے والی تاخیر پر اپنی گرانٹ 16 سے کم کرکے 10.2 ملین ڈالرز کردی ہے۔عالمی بینک کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ عملدرآمد میں زیادہ تاخیر کے باعث مسائل کا سبب بن رہا ہے خاص طور پر ضلعی سطح پر خریداری کے عمل میں کافی خرابیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اس منصوبے کو ری اسٹرکچر کیا گیا، جس میں اہداف تو برقرار رکھے گئے ہیں مگر کام کی گنجائش محدود ہوگئی ہے جس کی وجہ عملدرآمد کا وقت کم کردینا ہے۔اس پراجیکٹ کا ایک حصہ ختم کردیا گیا ہے جبکہ باقی دو حصوں کو بھی چھوٹا کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس منصوبے کے ایک حصے کے تحت طبی خدمات میں نئی جان ڈالنے کے لیے گیارہ ملین ڈالرز مختص کئے گئے تھے مگر نظرثانی کے بعد وہ 8.2 ملین ڈالرز رہ گئے، جبکہ ہیلتھ انفراسٹراکچر کی بحالی نو کا حصہ ختم کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلعی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال کے نظام کے لیے فنڈز کو چار سے کم کرکے دو ملین ڈالرز کردیا گیا ہے۔پراجیکٹ کی انتظامی ڈھانچے میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے اور ایک آزاد پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کو تشکیل دیا گیا ہے جو کہ براہ راست سیکرٹری ہیلتھ اور پراجیکٹ کوآرڈنیٹر کے زیرتحت کام کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.