Live Updates

عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاری اور اسے کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں

بدھ 2 جولائی 2014 18:56

عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاری اور اسے کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 14اگست کے لانگ مارچ کی تیاری اور اسے کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں ،آئندہ چند روز میں ذمہ داریوں کا تعین کر کے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بہاولپور جلسے میں اعلان کے بعد عمران خان نے 14اگست کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ اور اسکی کامیابی کیلئے باضابطہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی ذمہ داران کوایک اجلاس میں ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں اور اسکے لئے ذمہ داریوں کا تعین کر کے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور تیاریوں کے حوالے سے جائزہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :