کراچی ،ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ ،4دہشت گرد مارے گئے

بدھ 2 جولائی 2014 19:02

کراچی ،ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ ،4دہشت گرد مارے گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس سے مقابلے میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب غیرملکیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف ،ٹی ٹی پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :