سکھر،انصاری اور اوڈھا گروپوں میں تصادم ،9افراد جاں بحق ، دونوں گروپ مورچہ بند، فائرنگ کا سلسلہ جاری
بدھ 2 جولائی 2014 21:09
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) خیرپور میں انصاری اور اوڈھا گروپوں میں تصادم جاری 9افراد جانبحق دونوں گروپ مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ جاری علاقہ نوگو ایریابن گیا اسپتال اور دیہی سینٹر بند شہریوں کو شدید مشکلات علاقوں سے پولیس غائب تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا آبائی ضلع خیرپور بدامنی کی لپیٹ میں آگیا ہے ایک طرف اغوا برائے تعاوان کی واردتیں تو دوسری طرف قبائلی تصادم کی وجہ سے خیرپور شہر میں بدمانی عروج پر پہنچ ضلع برھ سے 10سے شہری ڈاکووں کے چنگل میں ہیں تو دوسری جانب خیرپور کے علاقے پریالو میں انصاری اور اوڈھا برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازعے پر تصادم میں 22روز کے اندر 9افراد جانبحق ہوچکے ہیں جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں ایک دوسر ے پر فائرنگ کا سلسلہ جارہی رکھئے ہوئے ہیں کئی دنوں سے شہر بند ہے اور علاقہ نووگو ایریا بن چکا ہے شہری اور ڈاکٹر خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے ہی نہیں نکل رہے ہیں جس کے باعث اسپتال اور دیہی سینٹر بھی بند ہیں جس سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے تصادم میں دونوں گروپ کے چھوٹے بچوں نے بھی اپنے ہاتھوں میں اسلح تعان لیا ہے اور مستقل بل کے نوجوان ڈاکووں کی طرح علاقوں میں گشت کر رہے ہیں جس سے پولیس کی نااہلی کے باعث دونوں گروپوں کا تصام تہم نہیں سکا ہے علاقوں میں ایک بھی نہ کوئی چیک پوسٹ نہ پولیس گشت کیا جارہاہے جس کے باعث دونوں گروپوں میں مزید تصادم کا خدشمہ ہے جس سے کئی جانیں بھی جا سکتی ہیں ایس ایس پی خیرپور ضلع میں سیاسی مداخلت کے باعث اپنا چارج چھوڑ کر تین روز سے کراچی جاکر بیٹھ گئے ہیں جبکہ دونوں گروپوں کے وڈیروں اور دیگر امن پسند افراد کا کہنا ہے کہ ہم صلح کرنے کو تیار ہیں لیکن سیاسی افراد نہیں چاہتے کہ ہمارا صلح کو ہم نے کئی بار وزیر علیٰ سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان اور دیگر کو کہا ہے کہ ہمارا آپس میں صلح کرایا جائے لیکن سیاسی افراد اب تک ہمارے جانبحق ہونے والے افراد کی تعزیت پر بھی نہیں آئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنے شہر میں امن نہیں چاہتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کا جلد سے جلد صلح کرایا جائے جیسے ان کے چھوٹے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.